ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا دو ٹوک پیغام

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا دو ٹوک پیغام

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب سعید ایروانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کبھی کسی صورت سرنڈر نہیں کرے گا۔

ایک بیان میں سعید ایروانی نے کہا کہ اپنی خود مختاری کا ہر صورت دفاع کریں گے، ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے، پر امن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے شہری مقامات کو نشانہ بنایا، ایران پر حملوں میں بچے اور شہری شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کیجانب سے اسرائیل سمیت خلیجی ممالک کے مختلف امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملے جاری

ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں سکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ کو اس قسم کے واقعات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، علی لاریجانی

دریں اثنا سیکریٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، ہم اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، قیمت کچھ بھی ہو۔

علی لاریجانی نے کہا کہ دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا، 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل ہم نے نہیں کی۔

ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، مارکوروبیو

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی مشن کا مقصد ایران کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیت کو تباہ کرنا تھا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں، ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کی تیاری نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی ، سروے

انہوں نے کہا کہ امریکا جان بوجھ کر کسی اسکول کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *