بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر سے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت فوج کی جانب سے ایک بار پھر سے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے ارہامہ میں بھارتی فوج اور کشمیری حریت پسندوں کے درمیان شدید تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس کے باعث پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل (IG) خود جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں تاکہ آپریشن کی نگرانی کر سکیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس جھڑپ کے دوران جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (SOG) کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی فوج اور اضافی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا ہے اور داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر، پاک فوج نے بٹل سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *