جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کردیا کہ جنگ تمام حالات کو مد نظر رکھ کر ختم کی جائے گی ، ملکی حفاظت اور سلامتی کیلئے مسلح افواج کا کردار تاریخی ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم کیا۔

واضح رے کہ ایران نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوؤں کی تردید کردی، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا امریکا سے کوئی براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر نے ایران پر حملے کا فیصلہ وزیردفاع پیٹ ہیگستھ کے کھاتے میں ڈال دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں، امریکا سے صرف ثالثوں کے ذریعے پیغام رسانی ہوتی ہے،  ایران کو بھیجی گئی امریکی تجاویز زیادہ تر غیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول اور حد سے متجاوز تھیں، تاہم ایران نے علاقائی ممالک کی امن کی کوشش کو خوش آئند قرار دیا۔

اسماعیل بقائی نے صورتِ حال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ کشیدگی : امریکی صدر ٹرمپ کی حکمت عملی کیا؟ وال اسٹریٹ جرنل کا اہم انکشاف

دوسری جانب امریکی اخبار نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کا بتا دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولنے کا پیچیدہ آپریشن بعد میں کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں، ایرانی مشیرکا اہم بیان آگیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاونین نے اندازہ لگایا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا مشن اس جنگ کو 4 سے 6 ہفتوں تک آگے بڑھا دے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *