ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹ مائر نے 64 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 19ویں اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اننگز کے 17ویں اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت سفر نہ کرنے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔