موٹر وے ایم 2پر نئی حد رفتار کی خلاف ورزی پر گاڑیوں کے چالان شروع

موٹر وے ایم 2پر نئی حد رفتار کی خلاف ورزی پر گاڑیوں کے چالان شروع

موٹروے ایم 2 پر نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر چالان جاری ہونا شروع ہو گئے۔موٹروے پولیس کے ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹر وے پر شہریوں کو 115 کی رفتار پر گاڑی چلانے پر 2500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔موٹرویز پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 110 سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہوں پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

سید عمران احمد کے مطابق قومی شاہراہوں پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 80 سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ ایندھن کی بچت اور محفوظ سفر کے پیش نظر نئی حدِ رفتار نافذ کی گئی جس کے بارے میں آگاہی مہم جاری ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایل ٹی وی) کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔ پبلک سروس وہیکلز (PSV) اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں پر کاروں اور ایل ٹی وی کے لیے رفتار کی حد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے، جب کہ PSV اور HTV گاڑیوں کے لیے حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: تمام موٹر ویز پر کن گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس لیا جائے گا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اہم اعلان

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *