کرکٹ کی دنیا میں بابر اعظم کا ایک اور بڑا دھماکہ: کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

کرکٹ کی دنیا میں بابر اعظم کا ایک اور بڑا دھماکہ: کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابراعظم اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ اعزاز پاکستان سپر لیگ (PSL) میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔ انہوں نے محض 338 اننگز میں 12 ہزار رنز کا ہدف مکمل کر کے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ ڈالا، جنہوں نے یہ کارنامہ 345 اننگز میں انجام دیا تھا۔

دنیا کے دیگر بڑے کھلاڑیوں سے موازنہ کیا جائے تو بھارت کے ویرات کوہلی نے 360 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ بابر اعظم یہ اعزاز پانے والے دنیا کے 12ویں اور شعیب ملک کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ان کی اس غیر معمولی کامیابی پر کرکٹ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک عظیم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے حیدر آبادکنگز مین کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے ہرادیا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *