اسلام آباد ٹاکس: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات

اسلام آباد ٹاکس: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد ٹاکس کے موقع پر ایرانی وفد سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ٹاکس میں ایران کی شرکت کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایک ذمہ دار ثالث کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بامعنی نتائج کے حصول کے لیے سفارتی کوششوں میں رفتار پیدا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: امریکا اور ایران کی جانب سے شریک اہم شخصیات کون ہیں؟ مختصر تعارف

Related Articles