امریکا ایران مذاکرات،نواز شریف بھی بول پڑے، بڑا بیان سامنے آ گیا

امریکا ایران مذاکرات،نواز شریف بھی بول پڑے، بڑا بیان سامنے آ گیا

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے  جس میں انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے عالمی سطح پر ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

گورنر سندھ سید نہال ہاشمی کی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی عالمی امن کیلئے خوش آئند ہے اور پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر قابلِ ذکر کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان روانگی سے قبل ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو کیا کہا؟امریکی میڈیا سے سب بتا دیا

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن کیلئے فعال اور مثبت کردار ادا کیا اور ایران و امریکا کا مذاکرات کے ذریعے حل کی طرف آنا خوش آئند ہے۔ ان کے مطابق عالمی تنازعات کا حل جنگ نہیں بلکہ سفارتکاری اور بات چیت میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے اور موجودہ حکومت کی کوششوں سے ملک کا عالمی امیج بہتر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ کاوشیں خطے میں استحکام لانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی اور عالمی برادری کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے دعا ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی مستقل امن کی بنیاد بنے اور پاکستان ہمیشہ کی طرح امن، ترقی اور استحکام کا داعی بنا رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *