عازمین حج کیلئے اہم خبر آگئی

عازمین حج کیلئے اہم خبر آگئی

وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حج ویزا کے حصول کے لیے عازمین حج کو اپنا بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے، اور اس کا آخری دن آج اتوار 8 فروری مقرر کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ جو افراد مقررہ تاریخ تک اپنا بائیو میٹرک نہیں کروائیں گے ان کا حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

عازمین حج کے لیے سہولت کے لیے ملک بھر کے تمام سعودی ویزا سینٹرز ہفتہ اور اتوار کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ تمام عازمین بآسانی بائیو میٹرک کروا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی

وزارت نے عازمین حج سے تاکید کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا بائیو میٹرک مکمل کر لیں تاکہ ویزا کے اجراء میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

یہ اقدام عازمین حج کے ویزا کے عمل کو مکمل اور شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری دن کا انتظار کیے بغیر اپنا بائیو میٹرک مکمل کر لیں تاکہ حج کے سفر کی تیاری بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *