عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی

عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی

وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کیلئےعازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حج ویزا کیلیے بائیو میٹرک کی تصدیق ہر صورت 8 فروری 2026 تک مکمل کریں،

بائیو میٹرک کیلیے سہولیات

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ عازمین حج اپنے متعلقہ بینکوں کی مدد بھی لے سکتے ہیں، وہ عازمین جنہیں جدید ’سعودی ویزا بائیو‘ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن یا انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں دشواری ہو رہی ہے، ان کے لیے ملک بھر میں 6 تاشیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

عازمین کی پہلی ترجیح ایپ کے ذریعے عمل مکمل کرنا ہونا چاہیے۔ موبائل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعدای میل کے ذریعے رجسٹریشن کریں،پاسپورٹ اسکین کریں،اپنی سیلفی اپلوڈ کریں،دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس لیں

اس کے بعد ایک تصدیقی میل موصول ہوگی، جسے عازمین آگے کے پراسیس کے لیے محفوظ رکھیں۔ اگر کسی کو ایپ استعمال کرنے میں مشکل پیش آئے، تو وہ اپنی بینک برانچ سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

بائیو میٹرک کے بغیر ویزا ممکن نہیں

وزارت نے واضح کیا ہے کہ بائیو میٹرک کی تصدیق کے بغیر حج ویزا جاری نہیں ہوگا۔ ایپ کے ذریعے تصدیق نہ ہونے کی صورت میں عازمین درج ذیل 6 تاشیر سینٹرز سے رجوع کر سکتے ہیں:

اسلام آباد: تیسری منزل، عوامی ٹریڈ سینٹر، جی نائن (G-9)

لاہور: دی انٹرپرائز بلڈنگ، 1 کلومیٹر ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ

کراچی: بلاک اے، گراؤنڈ فلور، ایف ٹی سی بلڈنگ، شاہراہ فیصل

پشاور: تیسری منزل، الحاج ٹاور، مین یونیورسٹی روڈ

ملتان: دوسری منزل، کرسٹل مال، نزد عثمان آباد کالونی، بوسن روڈ

کوئٹہ: میمار پلازہ، خوجک روڈ، کوئٹہ کینٹ

سینٹرز کے اوقات کار

تاشیر سینٹرز کے اوقات کار پیر تا جمعہ، دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں۔ عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے 8 فروری 2026 سے پہلے اپنے قریبی سینٹر پہنچ کر بائیو میٹرک عمل مکمل کریں۔یہ اقدام عازمین حج کی سہولت اور ویزا پراسیسنگ کی بروقت تکمیل کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *