وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک پیغام میں  کہا کہ حکومت کسانوں کے تحفظ اور مالی معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،  پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی تاکہ بڑھتی ہوئی لاگت کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : کڑے وقت میں حقیقی ریلیف، وفاق ، پنجاب میں بس اور ٹرین کا سفر مفت! پختونخوا حکومت کی بے حسی عروج پر، عوام آسانی کو ترس گئی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوا ہے جس سے کسان متاثر ہو رہے ہیں تاہم حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبسڈی کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے وہ خود نگرانی کر رہی ہیں تاکہ مالی فوائد ہر کسان تک پہنچ سکیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسان صوبے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

علاوہ ازیں اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کیجانب سے بھی شہریوں کو بڑاریلیف دیا گیا ہے جہاں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے لیوی کی مد میں کمی کا اعلان کیا تھا اور پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 378 روپے مقرر کی تھی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *