جڑواں شہروں میں کومبنگ آپریشن، 15 افغان باشندوں سمیت 22 افراد گرفتار

جڑواں شہروں میں کومبنگ آپریشن، 15 افغان باشندوں سمیت 22 افراد گرفتار

راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کے کومبنگ آپریشنز میں 15 افغان باشندوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں ماڈل ٹاؤن، ہمک اور ملحقہ علاقوں سے 5 افغان باشندوں سمیت  9 افراد جبکہ صدر، واہ کینٹ، ٹیکسلا کے علاقوں سے 10 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

چکوال تھری مرلہ سکیم، میانی ادا رنسپل روڈ، گاوں مرید ، پی اے ایف بیس ایریا، فیکسر بانی، جمالوال اور کلر کہار میں آپریشن میں3  افراد، جبکہ مری، کوٹلی بازار، موچی منڈی، لونر بازار، نیو مری بازار میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عیدالفطر پر بارش ہوگی یا شدید گرمی ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

سکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں سرچ اینڈ کومبنگ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیر قانونی افغان شہریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *