ٹی20 ورلڈکپ،نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 ورلڈکپ،نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کولکتہ میں کھیلے گئےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ٹیم کی جانب سے مارکو یانسن 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

دیگر بلے بازوں میں ایڈن مارکرم 18 رنز، ڈی کوک 10 رنز، ڈیوالڈ بریوس 34 رنز، ڈیوڈ ملر 6 رنز اور اسٹبز 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گیند بازی میں عمدہ کارکردگی دکھائی گئی جہاں میٹ ہینری، مک کونکی اور رچن رویندرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی 20ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ ،بڑی ٹیم باہر ہوگئی

نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر فن ایلن اور ٹم سائفرٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فن ایلن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 10 چوکے اور 8  چھکے شامل تھے۔ اس میچ میں ٹم سائفرٹ نے 58 رنز بنائے جبکہ راچن وریندرہ 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت  اور انگلینڈ   کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے گا جس کے نتیجے کا کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *