ایران نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانا شروع کر دیں، صدر ٹرمپ کا “تباہ کن” کارروائی کا انتباہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانا شروع کر دیں، صدر ٹرمپ کا “تباہ کن” کارروائی کا انتباہ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں (Mines) بچھانا شروع کر دی ہیں۔

امریکی نیوز ٹی وی چینل کی حالیہ رپورٹ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ابتدائی طور پر درجنوں مائنز سمندر میں نصب کی ہیں جبکہ ان کے پاس چھوٹی کشتیوں اور مائن لیئرز کا ایسا وسیع نیٹ ورک موجود ہے جو انتہائی کم وقت میں سینکڑوں بارودی سرنگیں بچھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اس تشویشناک صورتحال کے باعث عالمی تجارتی جہاز رانی اور بالخصوص تیل کی ترسیل کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں کیونکہ ایران کے پاس دھماکا خیز کشتیوں اور ساحلی میزائل بیٹریوں کا ایسا دفاعی نظام بھی موجود ہے جو کسی بھی بحری بیڑے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر فی الحال محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے سے متعلق کوئی حتمی یا مصدقہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان کو ماہرین ایک تزویراتی خاموشی قرار دے رہے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی بڑے فوجی اقدام سے قبل انٹیلی جنس معلومات کی مکمل تصدیق چاہتے ہیں تاکہ خطے کو کسی بڑی جنگ سے بچایا جا سکے۔

تاہم عالمی برادری اس صورتحال کو گہری تشویش سے دیکھ رہی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز کی معمولی سی بندش بھی عالمی معیشت اور توانائی کی سپلائی لائن کو مفلوج کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز بند ہوئی تو ایران پر قیامت برپا کردیں گے، ٹرمپ کی تازہ دھمکی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *