بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 24 مارچ سے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہوگا جو بتدریج دیگر علاقوں کو بھی متاثر کرے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم 27 مارچ کی رات شدت اختیار کرسکتا ہے۔ سسٹم کے زیراثر پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ لسبیلہ، خاران، خضدار، چاغی، دالبندین، قلات، سبی اور کوہلو میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات اور مستونگ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان اور بشری بی بی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اور پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح ڈیرہ غازی خان، بھکر، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 25 سے 30 مارچ تک بارش متوقع ہے۔

سندھ کے علاقوں کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26، 28 اور 29 مارچ کو بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *