عمران خان اور ان کی اہلیہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر لگائے گئے اعتراضات دور کر دیے ہیں۔ عدالت نے اپیلوں کی کارروائی کو آگے بڑھانے اور نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ مقدمے کی سماعت تیز ہو سکے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ سمیت وکلاء اور بانی کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دو متفرق درخواستیں منظور کر لیں، جبکہ دونوں کی مرکزی اپیل پر اعتراضات دور کرنے کی متفرق درخواست بھی منظور کی گئی۔ مزید برآں، اپیلوں پر اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت بڑھانے کی متفرق درخواست بھی عدالت نے منظور کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں گیارہ ارب کے خریدے گئے جہاز کا چرچا،شکوہ جواب شکوہ،بلاول پر بھی تنقید

