ٹی 20ورلڈ کپ،سپر ایٹ مرحلہ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی 20ورلڈ کپ،سپر ایٹ مرحلہ ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں  سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو 2وکٹوں سے شکست دے دی 

پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کر رہے تھے جنہوں نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کو ترجیح دی اور پاکستان ٹیم  نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 165 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

انگلینڈ نے اپنی باری شروع کی تو پہلی ہی گیندپر شاہین آفریدی نے انگلش اوپنر کو چلتا کردیا فل سالٹ پہلے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ، اس کے بعد پاکستان بائولرز نے بہترین گیند بازی کی اور8اوورز کے اختتام پر 63 رنز پر انگلش ٹیم کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے ۔

تاہم اس کے بعد انگلش بیٹنگ سنھبل گئی اور بروک نے سنچری داغ دی ، ایک پارٹنر شپ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور پاکستان ٹیم میچ گنوا بیٹھی۔ انگلش بیٹر ہیری بروک نے  سنچری بنائی ۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف آخری  اوور میں حاصل کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی20 ورلڈ کپ، سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان کے خلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے بلے باز کا بڑا دعویٰ

انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی  تھی ۔ فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاکہ باؤلنگ اٹیک مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا، عثمان طارق، محمد نواز اور شاداب خان شامل  ہوئے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نے اس میچ کے لیے اپنی گزشتہ کامیاب کمبی نیشن کو برقرار رکھا ہے اور پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *