تحریک انصاف کی پروپیگنڈا برگیڈ کے رکن شاہین صہبائی کی جانب سے پاک فوج کے خلاف مبینہ طور پر من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور پاک فوج کا حصہ بننے کے خواہشمند جوانوں سے متعلق غلط معلومات شیئر کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف بھرتی دفاتر اور ٹریننگ سینٹرز میں ریکروٹمنٹ کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح انٹر سروسز سلیکشن بورڈ (آئی ایس ایس بی) کے ذریعے فوج میں کمیشن حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید برآں میڈیکل اور انجینئرنگ کور میں بطور کیپٹن شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج میں اپنی خدمات جاری رکھنے کے لیے میجر کے رینک سے لے کر برگیڈیئر تک 340 افسران، جنہیں اپنے اپنے کورسز کے ساتھ آئندہ چھ ماہ میں ریٹائر ہونا تھا، انہوں نے مدت ملازمت میں توسیع کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ ان درخواستوں کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کے ذریعے چیف آف آرمی اسٹاف کرتے ہیں۔