ایران پر حملوں سے متعلق ٹرمپ کا نیا اعلان

ایران پر حملوں سے متعلق ٹرمپ کا نیا اعلان

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں عارضی توقف کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی درخواست پر 6 اپریل 2026 تک ان تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے ان حملوں کو پانچ روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی مدت آج ختم ہونا تھی، تاہم اب اسے مزید دس دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مذاکرات میں پیشرفت کے دعوؤں کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران کے مختلف شہروں میں حملوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قم میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ تہران، تبریز اور ارومیہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے ایران ڈیل اور ایرانی قیادت سے متعلق اہم انکشافات

عالمی سطح پر اس تنازع کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث نہ صرف توانائی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے بلکہ کھاد اور زرعی اجناس کی سپلائی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ادارے کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور سپلائی چین میں خلل کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑ سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *