نادرا کی آن لائن سروسز بند کرنے کا اعلان

نادرا کی آن لائن سروسز بند کرنے کا اعلان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نظام کی اپ گریڈیشن کے لیے اپنی آن لائن سروسز کچھ وقت کے لیے بند رکھنے کی اطلاع دے دی ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ اقدام نظام کی بہتری اور شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

نادرا کے مطابق، 27 مارچ کی رات 10 بجے سے 12 بجے تک پاک آئی ڈی موبائل ایپ اور اس سے منسلک تمام آن لائن سہولتیں محدود وقت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ عارضی تعطل خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے، تاہم اس دوران صارفین کو بعض مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ اور ب فارم سے متعلق نادرا کا اہم اعلان

نادرا نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ضروری کام اس وقفے سے پہلے مکمل کر لیں اور ممکنہ پریشانی کے لیے معذرت بھی کی ہے۔

Related Articles