فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار: امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت متوقع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار: امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت متوقع

عالمی خبر رساں ادارے سی این این (CNN) اور الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم ترین ‘ثالث’ (Intermediary) کے طور پر ابھرے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر براہِ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت کے درمیان پیغامات کی ترسیل کر رہے ہیں اور ان کی حالیہ گفتگو کے بعد بہت جلد کسی “اچھی خبر” کی توقع کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کے روز صدر ٹرمپ سے طویل ٹیلیفونک گفتگو کی، جس کے بعد انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ‘دو ہفتوں کے امن پلان’ اور جنگ بندی کی تجویز کو واشنگٹن میں سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان خطے کی صورتحال اور ایران کے موقف کو بہتر طور پر سمجھتا ہے۔

سی این این کے مطابق، یہ حالیہ دہائیوں میں پاکستان کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہو سکتی ہے جہاں ایک فوجی سربراہ دو ایسے ممالک کو میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے جو جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے نائب امریکی صدر جے ڈی وانس اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے اس بات کا اشارہ ہیں کہ پسِ پردہ معاملات طے پا رہے ہیں اور کسی بھی وقت باضابطہ جنگ بندی یا ڈیڈ لائن میں توسیع کا اعلان ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کے 4 صدور نے ایران پر حملے کی نیتن یاہو کی درخواست پر کیا ردعمل دیا؟ وائٹ ہاؤس کے سابق چیف نے بڑے انکشافات کردیے

سفارتی حلقوں میں یہ تاثر عام ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی “خاموش سفارت کاری” نے وہ نتائج حاصل کر لیے ہیں جو شاید روایتی طریقوں سے ممکن نہ تھے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو کھولنے اور جنگ بندی کے حوالے سے کوئی بڑا بریک تھرو سامنے آئے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *