شہباز شریف کا ‘پیس ٹویٹ’ عالمی معیشت کے لیے آکسیجن ثابت، اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

شہباز شریف کا ‘پیس ٹویٹ’ عالمی معیشت کے لیے آکسیجن ثابت، اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پیش کردہ “ٹو ویکس پیس پلان” (Two-Week Peace Plan) کے مثبت اثرات عالمی معیشت پر بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پیش کردہ “ٹو ویکس پیس پلان” (Two-Week Peace Plan) کے مثبت اثرات عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اورامن کی امید نے معیشت میں جان ڈال دی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کے ٹویٹ کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے کی خبروں نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایکس (ٹویٹر) پر امن کی اپیل اور دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی تجویز کے بعد، دنیا بھر کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وال اسٹریٹ (Wall Street) سے لے کر لندن اسٹاک ایکسچینج اور ایشیائی منڈیوں تک، سرمایہ کاروں نے پاکستان کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلنے اور جنگ بندی کے امکانات نے سپلائی چین اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات کو کم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں حصص کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم کی اس مخلصانہ اپیل کے بعد کہ “ایران جذبہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو 14 روز کے لیے کھول دے”، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ اگر پاکستان کا یہ امن فارمولا کامیاب ہو جاتا ہے، تو عالمی معیشت ایک بڑے بحران سے بچ جائے گی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ حالیہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی سربراہِ مملکت کے ایک ٹویٹ یا سفارتی تجویز نے عالمی مالیاتی منڈیوں پر اتنا گہرا اور مثبت اثر ڈالا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی سفارتی بصیرت اور خطے میں اس کے کلیدی کردار پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی امن کوششیں ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر دھوم مچ گئی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *