عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ محدود رکھا گیا ہے، طلال چوہدری

عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ محدود رکھا گیا ہے، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی توانائی منڈی کو شدید متاثر کیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ چند ہی دنوں میں تیل کی قیمت 78 ڈالر سے بڑھ کر 106 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان میں اضافہ محدود رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مملکت نے واضح کیا کہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست اپنی رٹ ہر صورت قائم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق ترجمان اوگرا کا اہم بیان آگیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *