ملا منصور کوامیر بنا کر ملا یعقوب کو 5 لاکھ ڈالرز دے کر دستبردار کرایاگیا، مفتی عبدالرحیم کاتہلکہ خیز انکشاف

ملا منصور کوامیر بنا کر ملا یعقوب کو 5 لاکھ ڈالرز دے کر دستبردار کرایاگیا، مفتی عبدالرحیم کاتہلکہ خیز انکشاف

سربراہ جامعہ الرشید مفتی عبدلرحیم نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے  بانی امیر ملا عمر کی وفات کے بعد ملا منصور کو سربراہ بنوایا گیا  اور ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب جو طالبان کے امیر بننا چاہتے تھے ان کو 5 لاکھ ڈالر دے کر دستبردار کروایا گیا ۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے مفتی عبدالرحیم نے کہا  کہ ملا عمر کی وفات کے بعد ملا یعقوب نے اصرار کیا کہ انہیں امیر بنایا جائے۔

انہوں نے قیادت کے بحران کو حل کرنے کی پس پردہ کہانی کی تفصیل بتاتے کہا  کہ ملا یعقوب تو بہت چھوٹا تھا تو اس کو تو کچھ پتہ ہی نہیں ہے تھا جب ملا عمر صاحب کے انتقال کی خبر ائی تو ان انہوں نے بڑا اصرار کیا کہ مجھے امیر مقرر کیا جائے ملا منصور صاحب کے بجائے۔  تو ظاہر ہے کہ تمام ممالک سے تعلقات ہیں اور اس زمانے میں اس باقاعدہ مشاورت ہوئی تھی  بڑی سطح پر تو یہ طے ہوا تھا کہ ملا عمر تو بچہ ہے اس نے افغانستان دیکھا تک نہیں ہے تو اس کو کیسے اس کو امیر مقرر کر دیا جائے۔

مفتی عبدالرحیم نے انکشاف کیا  کہ ملا منصور صاحب کو جب امیر مقرر کیا گیا تو مولوی یعقوب صاحب اس بات پہ بہت زیادہ ناراض ہو گئے کہ میرا حق بنتا تھا،  میں جانشین تھا جس پر انہیں مطمئن کرنے کیلئے پانچ لاکھ ڈالر بھی دیے گئے ۔

واضح رہے کہ ملا یعقوب آج کل افغانستان کے نام نہاد وزیر دفاع ہیں اور 20 سال تک پاکستان میں رہنے کے باوجود بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنےاور حملے کی باتیں کرنے سے باز نہیں آتا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *