سابق کپتان اظہر علی کے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو اہم مشورے: “کرکٹ سے بریک لیں اور اپنی اسکلز پر توجہ دیں”

سابق کپتان اظہر علی کے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو اہم مشورے: “کرکٹ سے بریک لیں اور اپنی اسکلز پر توجہ دیں”

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے ایک نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹ سے طویل بریک لینے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اظہر علی کا ماننا ہے کہ مسلسل کرکٹ کے دباؤ سے نکلنے اور اپنی فارم کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے یہ وقفہ ناگزیر ہے۔ اظہر علی نے عاقب جاوید کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے درج ذیل مشورے دیے:

اظہر علی نے مشورہ دیا کہ بابر اعظم کو کم از کم 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے بریک لینا چاہیے اور اس دوران انہیں اپنی اکیڈمی پر توجہ دینی چاہیے۔ فاسٹ بولر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ شاہین کو بھی 2 سے 3 ماہ کا وقفہ لینا چاہیے تاکہ وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنا سکیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے ان کا مشورہ تھا کہ وہ کسی ایک مخصوص جاب (ذمہ داری) کو منتخب کریں اور صرف اسی پر فوکس کریں۔ اظہر علی نے موجودہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا موازنہ کرتے ہوئے چند دلچسپ حقائق بیان کیے:

انہوں نے شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے مقابلے میں بابر اعظم کو بہترین کپتان قرار دیا۔ اسکل (مہارت) کے اعتبار سے انہوں نے نسیم شاہ کو شاہین آفریدی سے زیادہ بہتر بولر قرار دیا، جبکہ عمر گل کی یارکر کو سب سے بہترین قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمادگی: پاکستان کرکٹ کا عالمی اعتماد بحال

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *