رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کوکنگ آئل کی قیمتیں بے قابو

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی کوکنگ آئل کی قیمتیں بے قابو

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس سے قبل ہی پاکستان بھر میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے گھریلو صارفین پر مزید دباؤ پڑ گیا ہے۔

مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمت میں فی لیٹر 60 روپے تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خوردہ قیمت 550 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل پہلے 490 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا، تاہم سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے نے صارفین کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کیلئے بری خبر ، رمضان المبارک سے قبل آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اس وقت اضافہ عالمی سطح پر خام تیل اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث بھی ہو رہا ہے، جس کا اثر ملکی مارکیٹ پر پڑتا ہے۔

اسی دوران آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 5 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جو مارکیٹ میں موجود دیگر برانڈز کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کا عمل بند ہونے سے بھی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے ، ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو رمضان المبارک کے دوران آٹے کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مجموعی طور پر، ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے روزمرہ کی ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں کو بلند کر کے عام شہریوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *