دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ: چارسدہ میں ہائی الرٹ، شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت

دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ: چارسدہ میں ہائی الرٹ، شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت

چارسدہ میں دریائے کابل میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہونے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ادارے اور پولیس متحرک کر دیے گئے ہیں، جبکہ مساجد کے ذریعے اعلانات کر کے عوام کو خبردار کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں میں نہ رکیں اور حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ متعلقہ اداروں نے سیلابی ریلے کے خطرے کے باعث قریبی آبادیوں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات اور PDMA نے 7 اور 8 اپریل 2026 کے لیے دریائے کابل میں نوشہرہ اور چارسدہ کے مقام پر کم سے درمیانی درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

متاثرہ علاقے: چارسدہ کے نشیبی علاقے، شبقدر اور دریا کے کناروں پر آباد بستیاں براہِ راست خطرے کی زد میں ہیں۔ افغانستان میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں اور برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

جانی و مالی نقصان کا خدشہ: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے سلسلے کے دوران اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے انتظامیہ اس بار انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *