مہمند سیکٹر: افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کا بھرپور جواب، ٹی ٹی اے کی چوکی تباہ

مہمند سیکٹر: پاک افغان سرحدی علاقے مہمند سیکٹر میں کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب تحریکِ طالبان افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردِعمل دیتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مہمند سیکٹر کے سرحدی مقامات پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاکستانی فورسز نے دفاعی پوزیشنز سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف دشمن کے حملے کو ناکام بنایا بلکہ سرحد پار اس پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی۔

دشمن کا جانی و مالی نقصان ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پاکستانی فورسز کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں تحریکِ طالبان افغانستان کی چوکی کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور وہاں موجود اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب، پاکستانی سرحد پر موجود جوان محفوظ ہیں اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سرحدی صورتحال اور الرٹ اس واقعے کے بعد مہمند سیکٹر سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ سرحدوں کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا اسی طرح سخت جواب دیا جاتا رہے گا۔ فی الوقت سرحدی علاقوں میں خاموشی ہے تاہم پاکستانی فورسز کی جانب سے کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کی باجوڑ،مہمند اور دیر کے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، دشمن کی گنیں خاموش

editor

Related Articles