پاکستان کا ‘امن پلان’ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپیل

پاکستان کا ‘امن پلان’ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپیل

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی جانب سے ایک جامع اور مخلصانہ سفارتی حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں امن کی ایک بڑی امید پیدا ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے انتہائی دانشمندی اور اثر و رسوخ کے ساتھ سفارتی محاذ سنبھالا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کریں تاکہ جاری مذاکراتی عمل کو کسی منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کو موقع دے کر ہی کسی بڑے تصادم کو روکا جا سکتا ہے۔

اسی مصالحتی جذبے کے تحت، وزیراعظم نے ایرانی بھائیوں سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ جذبہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو 14 روز کے لیے کھول دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد عالمی تجارت کی بحالی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنا ہے تاکہ عام انسانوں کو ریلیف مل سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متحارب فریقوں کو دعوت دی ہے کہ وہ طویل مدتی امن اور استحکام کی خاطر دو ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی پر عمل کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانیت کو جنگ کی ہولناکیوں سے بچانے کے لیے یہ ناگزیر ہے کہ ہر جگہ سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *