بھارت میں گیس اور پیٹرول بحران سے صنعتی پہیہ جام ہوچکا ، لاکھوں بیروزگار بھارتی ورکرز شہر چھوڑ کر گاؤں کا رخ کرنے پرمجبورہوگئے ہیں۔
سنگاپور کے جریدہ “دی اسٹریٹس ٹائمز” نےمودی سرکارکی نااہلی اورناکام حکمت عملی کےعوام پر منفی اثرات عیاں کردیئے ۔
دی اسٹریٹس ٹائمزکے مطابق توانائی بحران نے بھارتی عوام کو شہروں سے دیہات کی طرف نقل مکانی پرمجبور کر دیا ہے، ایران جنگ کے باعث مارچ کے وسط سے ہی بھارت میں گیس کی فراہمی غیریقینی اور قیمتیں 4گنا بڑھ گئی ہیں، پیٹرولیم اور گیس پرمنحصرچھوٹی اوربڑی بھارتی فیکٹریاں سپلائی کی کمی کے باعث بند یا انتہائی محدود ہو چکی ہیں۔