انتہاپسند آر ایس ایس کی سرپرستی میں بی جے پی مسلمانوں کیخلاف تعصب زدہ زہریلی سوچ پھیلانےمیں مصروف ہے ، انتہاپسند بی جے پی رہنما یوگی آدتیہ ناتھ کا سیاسی مفاد کیلئے مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی پھیلانے کے مذموم مقاصد آشکار ہوگئے۔
اُترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آسام میں نفرت پر خطاب کیا کہ صرف بی جے پی ہی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتا ہے اور مسلم آبادی کے تناسب کو روک سکتا ہے ، ہر مسلم کو نشاندہی کر کے نکالا جائے گا ۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے دھمکی دی کہ اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز کی اجازت ہوگی، مسلم درانداز کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی زمین چھین کر ہندوں میں بانٹ دی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق انتخابات میں مذموم سیاسی مفاد کیلئے مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے ، بھارت میں انتخابات سے قبل فالس فلیگ آپریشن اور مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہمات بی جے پی کا وطیرہ بن چکی ہیں۔