پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے اٹک پل سمیت خیبر پختونخوا کے اہم راستے بند، عوام شدید مشکلات کا شکار

پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے اٹک پل سمیت خیبر پختونخوا کے اہم راستے بند، عوام شدید مشکلات کا شکار

عمران خان کی آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج اور دھرنا جاری ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان نے صوابی کے مقام پر موٹروے کو بند کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔

اسی طرح ہزارہ (ایبٹ آباد) موٹروے پر بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت رک گئی ہے، اور مسافر و گاڑیوں میں شدید تاخیر دیکھنے میں آ رہی ہے۔

عوام نے احتجاج کی وجہ سے پید ہونے والی مشکلات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے اور اہم شاہراہیں بند ہونے سے روزمرہ کے سفر میں مشکلات بڑھ گئی ہیں اور عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں کے صوابی انٹرچینج پر احتجاج کے دوران موٹر وے کی بندش کے باعث تین گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسی ایمبولینس میں موجود ایک خاتون مریضہ دم توڑ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج، ایمبولینس میں خاتون مریضہ دم توڑ گئیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *