جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، متعددکارکن گرفتار

جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، متعددکارکن گرفتار

کراچی میں سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں جماعت اسلامی کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔

مزید برآں، پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا اور جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے آج 14 فروری کو کراچی کے حقوق کے لیے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ووٹ ڈال دیا‘، بی این پی یا جماعت اسلامی؟ فیصلہ آج ہوگا

اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی فسطائیت پورے ملک کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور دھرنے سے روکنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، اور بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی کے مشتعل کارکنوں نے ریڈ زون میں داخل ہوکر پتھراؤ کیا، اور کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *