وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں ماہرینِ چشم سے کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔
عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔
قبل ازیں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات بھی کرادی گئی ہے۔