خیبر پختونخوا کے کرکٹ شائقین کےلیئے بڑی خوشخبری، قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی

خیبر پختونخوا کے کرکٹ شائقین کےلیئے بڑی خوشخبری، قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی دے دی گئی ہے، جس کے بعد شہر میں کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچز پانچ مارچ سے 15 مارچ کے درمیان عمران خان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں طویل عرصے بعد بڑے ڈومیسٹک ایونٹ کی واپسی متوقع ہے۔ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی، پچ اور دیگر سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ملے گا بلکہ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ شائقین کو امید ہے کہ کامیاب میزبانی کے بعد مستقبل میں مزید بڑے ایونٹس بھی پشاور کا رخ کریں گے۔

منتظمین کے مطابق ایونٹ کے شیڈول اور ٹیموں کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کیلئے اگر مگر کی صورتحال،سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن ؟

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *