خیبر پختونخوا کی سیاست میں اس وقت کشیدگی بڑھ گئی ہے اور سابق و موجودہ وزرائے اعلیٰ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر بیانات کی جنگ شدت اختیار کر گئی، جہاں ایک جانب سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی سیکیورٹی واپس لیے جانے کا دعویٰ کیا، وہیں موجودہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی سابق وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی واپس لینے کی بات سراسر بے بنیاد ہے اور حکومت اس حوالے سے کوئی ایسا اقدام نہیں کر رہی۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ “میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں سیکیورٹی واپس لیتا رہوں، ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اگر کوئی نان ایشو کو ایشو بنا کر خبروں میں رہنا چاہتا ہے تو اس کے ذمہ دار وہ نہیں ہیں۔ ان کے اس بیان کو سیاسی حلقوں میں سابق وزیر اعلیٰ پر براہِ راست تنقید قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا ایکس اکاونٹ بند کرنے کا معاملہ،اسلام ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

