پنجاب کے تمام خطرناک عمارتوں والے اسکولز خالی کرنے کا حکم

پنجاب کے تمام خطرناک عمارتوں والے اسکولز خالی کرنے کا حکم

پنجاب کے تمام خطرناک عمارتوں والے اسکولز کو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ، اس حوالے سے محکمۂ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔.

یہ بھی پڑھیں : طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر ! رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار کا اعلان

محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک اسکولز کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری اسکولز کی بلڈنگز پر سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیمبرج سسٹم سے منسلک سکولوں کے طلبہ کیلئے اہم خبر آگئی

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ناخوش گوار واقعے کی ذمے داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔

اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے سٹینڈرڈ ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تدریسی اوقات کے دوران اساتذہ کیلئے بلیک گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *