کیمبرج سسٹم سے منسلک سکولوں کے طلبہ کیلئے اہم خبر آگئی

کیمبرج سسٹم سے منسلک سکولوں کے طلبہ کیلئے اہم خبر آگئی

کیمبرج سسٹم سے منسلک اسکول اب طلبہ کو پرائیویٹ امیدوار بنانے پر مجبور نہیں کر سکیں گے۔

سندھ حکومت نے کیمبرج سسٹم سے منسلک نجی اسکولوں کی جانب سے طلبہ کو زبردستی پرائیویٹ امیدوار بنانے کے عمل کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے،  اس اقدام کا مقصد طلبہ کے تعلیمی حقوق کا تحفظ اور غیر منصفانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اب کوئی بھی نجی اسکول طلبہ کا داخلہ منسوخ کر کے انہیں پرائیویٹ امیدوار بننے پر مجبور نہیں کر سکے گا،  اس حوالے سے جاری کیے گئے احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبہ سے فیس وصول کرنے کے باوجود انہیں امتحانات میں بیٹھنے سے روکنا صریحاً غیر قانونی عمل ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن سندھ کی جانب سے باقاعدہ سرکلر جاری کر کے تمام نجی اسکولوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ داخلہ پالیسی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 سرکلر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تعلیمی کارکردگی کی مکمل ذمہ داری اسکول انتظامیہ اور اساتذہ پر عائد ہوتی ہے، نہ کہ طلبہ پر۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت پنجاب کا 6فروری کی چھٹی سے متعلق اہم اعلان

محکمہ تعلیم نے کیمبرج امتحانات دینے والے طلبہ کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول اپنی ناکامی یا کم نتائج کی بنیاد پر طلبہ کو امتحانات سے روکنے کے مجاز نہیں ہیں۔ ایسی پریکٹس کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی اسکول نے ان احکامات کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف متعلقہ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں رجسٹریشن کی معطلی یا دیگر سخت اقدامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

سندھ حکومت کے اس فیصلے کو والدین اور طلبہ کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین تعلیم کے مطابق یہ اقدام تعلیمی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *