افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور دیا جاتا رہے گا،وزیر اطلاعات

افغان طالبان کی  بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور  دیا جاتا رہے گا،وزیر اطلاعات

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا۔

افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا و بے بنیاد پرپیگینڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں. خوش فہمیوں پر مبنی ایسی تمام افواہیں خفت مٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔

پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے حملوں میں 133 خارجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی موثر کاروائیوں میں افغان طالبان کی 27 پوسٹس تباہ کی گئی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں مکمل تباہ ہوئی ہیں اور 9 پوسٹوں پر پاک فوج قبضہ حاصل کر چکی ہے۔ افغان طالبان رجیم کے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ ہوئے ہیں۔

عملی میدان میں شکست فاش کے بعد افغان طالبان رجیم جھوٹ اور پراپیگینڈے کا سہارا لے رہی ہے. افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے. الحمدللہ پاکستان کی پیشہ ورانہ افواج حملہ آوروں کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں. اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی کاروائی میں افغان طالبان رجیم کے چھتیس کارندے جہنم واصل ہو چکے. متعدد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بارڈر پر عبرتناک شکست کے بعد افغان طالبان نے جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلانا شروع کردیں

وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے جبکہ تین جوان زخمی ہیں. پاکستان نے گزشتہ دنوں خطے بالخصوص پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی کی.

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کے دفاع میں پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ نے افغان طالبان رجیم کی دھشتگردوں کی پشت پناہی کو پوری دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر سے بے نقاب کر دیا. افغانستان کو ماضی کی پسپائیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے. پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہے گے.

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *