پاک فوج کی جانب سے افغان سرحد کے قریب متعدد طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف “غضب للحق” کے نام سے باقاعدہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سرحدی پٹی پر پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ تو ڑجواب دیا جارہا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحد سے متصل علاقوں میں سرگرم طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کارروائیوں کا دائرہ سرحدی علاقوں تک محدود ہے جہاں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مخصوص اہداف کے تحت شروع کیا گیا ہے اور اس کا مقصد دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھاری ہتھیاروں سے بھرپور جواب

