پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان رجیم کی مسلسل بلا اشتعال جارحیت کا انتہائی سخت اور فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے افغانستان کے مختلف علاقوں میں بڑی فضائی کارروائی کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے کابل، قندھار اور پکتیا میں افغان رجیم کی اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کا دفاعی ڈھانچہ بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
اس آپریشن کے دوران کابل میں افغان طالبان کے دو اہم بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو مؤثر فضائی حملوں کے ذریعے مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا گیا ہے جبکہ قندھار میں ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر براہِ راست حملے کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال جارحیت کا فضائی اور زمینی دونوں سطحوں پر منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور سرحد پار موجود ان کے لاجسٹک بیسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کے جوابی حملے میں افغان وزیر تعلیم ندا محمد ندیم ہلاک

