پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائی، ٹاپسر پوسٹ پر بھی قبضہ کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیا

پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائی، ٹاپسر پوسٹ پر  بھی قبضہ کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیا

پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں سرحدی علاقوں میں بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے ٹاپسر سیکٹر میں واقع اہم ٹاپسر پوسٹ کو قبضے میں لے لیا اور وہاں پاکستانی پرچم لہرا دیا، جس سے سرحدی علاقوں میں فورسز کی حکمرانی اور کنٹرول واضح ہو گیا۔

 پاک فوج کی یہ کارروائی طالبان کی جارحیت کا مؤثر جواب ہے اور اس سے افغان طالبان کی سرحدی حرکات شدید محدود ہوئی ہیں۔ پاکستانی مسلح افواج سرحدی سیکورٹی اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سے پشاور تک عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے خونریز حملوں کی طویل فہرست،سینکڑوں بے گناہ نمازی شہید ہوے

پاک فوج کے حکام نے کہا کہ یہ کارروائیاں دشمن کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی ہیں تاکہ سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھا جا سکے اور کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی اس مؤثر کارروائی کے بعد طالبان کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور سرحدی علاقے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *