افواج پاکستان کی بھرپور کارروائی،افغان طالبان کےکانڈکسی بیس چترال کو شدید نقصان پہنچایا،سیکیورٹی ذرائع

افواج پاکستان کی بھرپور کارروائی،افغان طالبان کےکانڈکسی بیس چترال کو شدید نقصان پہنچایا،سیکیورٹی ذرائع

پاکستان سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چترال میں واقع کانڈکسی بیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مذکورہ بیس کو شدید نقصان پہنچا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں کی گئی تاکہ سرحدی حدود میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :غلام خان سیکٹر میں پاک فوج کا کاری وار؛ دشمن کی اہم پوسٹ تباہ، افغان طالبان پوزیشن چھوڑ کر فرار

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ چوکس اور دشمن کو ہر محاذ پر بھر پور اور دندان شکن جواب دے رہی ہیں اور افغان طالبان کو جہنم واصل کررہی ہیں

کارروائی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ملکی دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *