پاک فضائیہ کا ننگرہار میں بڑا ایکشن؛ افغان بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ، دشمن کی دفاعی لائن مفلوج

پاک فضائیہ کا ننگرہار میں بڑا ایکشن؛ افغان بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ، دشمن کی دفاعی لائن مفلوج

پاک فضائیہ نے سرحد پار سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی اور بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ننگرہار میں دشمن کے ایک اہم بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انتہائی درستگی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی ہے جس کا مقصد دشمن کی ان پوزیشنز کو ختم کرنا تھا جہاں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں اور شہری آبادی پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

اس فضائی کارروائی کے نتیجے میں ننگرہار میں واقع افغان ریجیم کے اہم عسکری ڈھانچے اور لاجسٹک سپلائی لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیڈ کوارٹر میں موجود بھاری اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔

سیکورٹئ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور دشمن کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر ان کی دفاعی صلاحیت کو مفلوج کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:غلام خان سیکٹر میں پاک فوج کا کاری وار؛ دشمن کی اہم پوسٹ تباہ، افغان طالبان پوزیشن چھوڑ کر فرار

سیکیورٹی حکام نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر سرحد پار سے شرپسندی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مستقبل میں اس سے بھی زیادہ سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ننگرہار میں اس کامیاب آپریشن کے بعد سرحدی علاقوں میں پاک سیکیورٹی فورسز کی برتری مزید واضح ہو گئی ہے اور جوان کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *