امریکا نے افغان طالبان رجیم کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا افغان طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
ایلیسن ہوکر کے مطابق ان کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
امریکی عہدیدار نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان کو طالبان کی جانب سے ہونے والے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی ملک کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ،افغان طالبان کی خیبر پوسٹ کو مکمل تباہ کر دیاگیا
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے اور وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔
امریکی صدر نے پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیر اعظم اور جنرل سید عاصم منیر ہیں اور یہ دو شخصیات ایسی ہیں جن کی وہ واقعی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں۔
Spoke today with Pakistan Foreign Secretary Baloch to express condolences for lives lost in the recent conflict between Pakistan and the Taliban. We continue to monitor the situation closely and expressed support for Pakistan’s right to defend itself against Taliban attacks.
— Allison M. Hooker (@UnderSecStateP) February 27, 2026

