چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے اعلان کیا ہے کہ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ آج ملک بھر میں خطباتِ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے عنوان سے دیے جائیں گے، جن میں قومی اتحاد، امن اور دہشت گردی کے خاتمے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ برادر اسلامی ممالک نے افغان قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ دشمن کے آلۂ کار نہ بنیں اور خطے میں بدامنی کا سبب بننے والے عناصر کی سرپرستی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے، تاہم قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ دشمن براہِ راست میدانِ جنگ میں پاکستان کی افواج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اسی لیے ملک کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سازشیں پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی، تاہم پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر مزید خونریزی برداشت نہیں کرے گا۔ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ملک میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے علما و خطبا سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات میں قومی یکجہتی، اتحادِ امت اور استحکامِ پاکستان کا پیغام عام کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا س