چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں چکن کی قیمت میں 7 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چکن 497 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے ، زندہ فارم چکن کی قیمت 315 روپے فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ تھوک مارکیٹ میں چکن کی قیمت 329 روپے فی کلوگرام رہی۔

اسی طرح پرچون سطح پر چکن 343 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جارہا ہے ، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب اور رسد کے فرق کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات کیلئے بڑی خبر آگئی

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت فارمی انڈے 200 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں، جبکہ انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 5,880 روپے تک پہنچ گئی ہے ، انڈوں کی قیمت میں اضافے نے بھی عوام کو متاثر کیا ہے کیونکہ انڈے عام طور پر سستی اور آسانی سے دستیاب غذائی شے سمجھے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گوشت اور انڈوں کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان رہتا ہے۔ اگر طلب میں مزید اضافہ ہوا تو امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

شہریوں کا کہنا  ہے کہ قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *