2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

عالمی مالیاتی ادارے نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں رواں سال کے اختتام تک سونے کی قیمت 6,300 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی مسلسل خریداری اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ بن رہی ہے۔

جے پی مورگن کی مارکیٹ بریف میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک اپنے ذخائر میں تنوع لانے کے لیے کاغذی اثاثوں (کرنسی) کے بجائے حقیقی اثاثے، یعنی سونا، ترجیح دے رہے ہیں، اس لحاظ سے توقع کی جا رہی ہے کہ 2026 میں عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری تقریباً 800 ٹن تک ہوگی، جو سونے کی طلب اور قیمتوں پر نمایاں اثر ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

رپورٹ میں چاندی کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا ہے، چند ہفتے قبل 122 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح کو چھونے والی چاندی کی قیمتیں اب گر کر تقریباً 76 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہیں۔

 مورگن کے مطابق چاندی کو سونے جیسی مستقل حمایت حاصل نہیں ہے اور امکان یہی ہے کہ قیمتیں 75 سے 80 ڈالر کے درمیان مستحکم رہیں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ان تبدیلیوں کے اثرات پاکستان میں سونے کی قیمتوں پر بھی براہِ راست پڑیں گے۔

حالیہ دنوں میں بین الاقوامی ریٹس میں کمی کے سبب پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے، لیکن عالمی طلب اور مرکزی بینکوں کی خریداری کے رجحانات کی بنیاد پر آئندہ مہینوں میں قیمتوں میں دوبارہ اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *