آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دختران ماشکیل تقریری مقابلے کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دختران ماشکیل تقریری مقابلے کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پاک ایران بارڈر سے ملحقہ تحصیل ماشکیل میں منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے “دخترانِ ماشکیل تقریری مقابلے” کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس مقابلے میں ماشکیل اور ایران بارڈر سے ملحقہ تمام اسکولوں کی طالبات نے حصہ لیا۔

تقریب میں ضلعی انتظامیہ، مقامی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس تقریب کا مقصد نوجوان نسل، بالخصوص طالبات کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، ان کی تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور دشمن عناصر کی جانب سے پھیلائے جانے والے ریاست مخالف پراپیگنڈے کے مقابلے میں شعور و آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی فکری اور علمی تربیت معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

بعد ازاں انہوں نے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نوکنڈی میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیر صدارت عوامی جرگے کا انعقاد، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر امور پر تبادلہ خیال

اس موقع پر مقامی عمائدین، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کے قیام، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور فلاحی اقدامات میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے کردار کو سراہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *