وزیراعظم سے ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات،مشرق وسطیٰ میں امن پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات،مشرق وسطیٰ میں امن پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم ہاؤس میں اہم سفارتی ملاقات کے دوران ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبد العاطی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن اور خطے میں موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے آغاز پر معاونِ خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے مہمان وزرائے خارجہ کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا، اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی ملاقات میں شریک تھے، جنہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال، سفارتی اقدامات اور ممکنہ تعاون کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم ،سعودی وزیر خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری ،خطے میں امن کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز پر غور کیا گیا اور امن قائم رکھنے کے لیے مختلف ممالک کے نقطہ نظر پر بات کی گئی، شریک رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی انتہائی اہم ہے۔

یہ ملاقات پاکستان کی اہمیت کو خطے میں سفارتی امور میں اجاگر کرنے کے علاوہ ترکیہ اور مصر کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا بھی سبب بنے گی، ملاقات کے دوران امن و سلامتی کے فروغ، بین الاقوامی تعاون اور خطے میں مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

پاکستان کے وزیراعظم نے مہمان وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں پائیدار امن کے قیام اور عالمی برادری کے تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *